پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں ریسکیو 1122 کے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں انضمام کے بعد ریسکیو کے قیام سمیت ہر میدان میں ان علاقوں کو آگے لیجانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے پاراچنار اور صدہ میں ریسکیو 1122 نے پہلے ہی سے اپنا کام شروع کردیا ہے جبکہ آج ریسکیو 11 کا بھی افتتاح کیا گیا اس سے قبل گورنر کاٹیج پاراچنار میں عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے معمول کی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ سو ارب روپے سالانہ دس سال تک دینے کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وہ بار بار قبائلی اضلاع کے دورے کررہے ہیں عظیم صوفی بزرگ میاں شاہ انور کا مزار زائرین کے لئے کھولنے کے حوالے سے اقبال وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا عمل جاری ہے اور انشاء اللہ جلد حوصلہ افزا نتائج نکلیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ہر سیکٹر میں ترقیاتی کام جاری ہے اور عوامی و اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کئے جارہے ہیں سابق سینیٹر سجاد سید میاں عمران الدین گل اکبر اور ڈاکٹر حسین جان اور دیگر عمائدین نے پاراچنار آمد پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ضرورت مندوں کے لئے سستے بازار قائم کرنے صحت اور تعلیمی میدان میں عملے کی کمی پوری کرنے اور کسانوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کی اپ گریڈیشن کا بھی مطالبہ کیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments