اسلامیہ کالج پشاورکا ایک اوراعزاز، احسن خان پاکستان بورڈہاکی ٹیم کاحصہ بن کر ملائشیاء پہنچ گئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور کےایک اورطالبعلم نے ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کااعزازحاصل کیا۔ اسلامیہ کالج پشاور کے فرسٹ ایئر کےطالب علم ہاکی کے کھلاڑی احسن خان نے اپنی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکےملائشیاء میں انٹرنیشنل تعلیمی بورڈز ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان بورڈ کی ٹیم میں جگہ بنالی اورپاکستان کی نیک نامی کیلئےصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔اسلامیہ کالج پشاورکے ڈائریکٹرسپورٹس علی ہوتی نے احسن خان کی پرفامنس کوسراہااورکہاکہ وہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرگل مجید کی سرپرستی میں کالج کےاندر کھیل اورکھلاڑیوں کی ترقی کیلئےبھرپورکام کررہے ہیں۔جس کابہترین رزلٹ بھی سامنے ارہاہے۔علی ہوتی نے کہاکہ احسن خان کا تعلق بنوں سے ہےاور ان کا والد بھی ہاکی کے بہترین کھلاڑی رہ چکےہین۔ اسلامیہ کالج پشاورنے ہاکی کی ترقی میں کلیدی رول پلےکرکےکئی ناموراورباصلاحیت کھلاڑی پیدا کئےہیں جنہوں نےدنیائے ہاکی میں اپنااوراسلامیہ کالج کیساتھ پاکستان کانام عالمی سطح پرروشن کیاہے۔ جن میں اولمپئن بریگیڈیئر حمید حمیدی،اولمپیئںن رشید جونیئراوراولمپیئن قاضی محب قابل ذکرہیں۔اسکے علاوہ کرکٹ ،فٹبال، والی بال،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن اوراتھلیٹکس سمیت دیگرکھیلوں میں کئی نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑی پیداکیئےہیں۔انہوں نےکہاکہ وہ اسلامیہ کالج کےطالب علموں کوکھیلوں کےبہتراورجدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف عمل رہتےہیں اوریہی وجہ ہے کہ اللہ کے فضل سے اس وقت اسلامیہ کالج میں کرکٹ سمیت ہاکی سٹروٹرف،جدیدتقاضوں سےہم اہنگ انڈورجمنازیم اورکھلاڑیوں کیلئے ہاسٹل کی سہولت موجودہے۔انڈورجمنازیم پرکام تیزی سے جاری ہے جہاں پر والی بال،نیٹ بال،باسکٹ بال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس اورفٹسال سمیت کئی دوسری کھیلوں کےمقابلےکھیلےجاتےہیں۔انہوں نےاسلامیہ کالج کے ہاکی گراونڈ میں ٹرف نصب کرنےپرصوبائی حکومت اورڈائریکٹریٹ اف سپورٹس خیبرپختونخواکےحکام کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ ٹرف لگنے سےاب صوبہ بھر سے کھلاڑی مستفید ہورہےہیں۔انہوں نےاس عزم کااظہارکیاکہ انشاء اللہ ان بنیادی سہولیات سےفائدہ اٹھاکرکئی باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنےائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں