وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان کا کا پہلا دورہ کرینگے، جہاں وہ سی پیک روڈ، اور دانش پبلک سکول کی تعمیر کا افتتاح کرینگے،

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر اج جمعرات کو شمالی وزیرستان ائینگے جہاں وہ قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کے بعد قبائلی جرگے سے خطاب کرینگے، شمالی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا ہے، کہ وزیر اعظم کے دورے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں وہ شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی کے قیام ، میڈیکل کالج کی منظوری ، غلام خان سے عیسی خیل تک موٹروے کو سی پیک کا حصہ بنانے ، دریائے ٹوچی کے کنارے حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور پہلے سے علان شدہ تین دانش سکولوں کے قیام جیسے بڑے بڑے منصوبوں کے اعلانات شامل ہیں ۔ وزیر اعظم کو سول و عسکری حکام علاقے میں ترقیاتی سکیموں اور امن و امان پر بھی بریفنگ دینگے ۔ وزیر اعظم کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد شہاز شریف کا کسی قبائلی علاقے کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں