شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ، صلاح الدین نامی شخص کو قتل کردیا

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی کے قریب پاتسی اڈہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے صلاح ادین نامی شخص کو گولی مارکر قتل کردیا، پولیس زرائع کے مطابق صلاح الدین کا تعلق گاؤں ہرمز سے تھا، جن کی لاش تحصیل پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا،
پولیس زرائع کے مطابق مقتول صلاح الدین کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ، تاہم وہ ان کے گاؤں ھرمز کے امن کمیٹی کے سربراہ تھے، جو اپنے گاؤں میں امن و امان کردار آدا کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں