پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیت پیر عاقل شاہ حج ارگنازئزر ایسوسی ایشن اف پاکستان ( ہوپ ) خیبر پختونخواہ کے بلا مقابلہ صوبائی چئیر مین منتخب، ہو گئے ۔ ہوپ کے مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس حوالے سے ہوپ کے مرکزی دفتر میں ہوپ کے سینئر اراکین کا ایک جلاس زیر صدارت وحیداللہ افریدی منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر پیر سید عاقل شاہ کو ہوپ کا صوبائی چئیرمین منتخب کر دیا جبکہ ایگیزیکٹئو اراکین میں محمد فیصل صبوری ، حاجی ثنائ اللہ خان ، سربلند خان مدنی اور غضنفر علی ساول شامل ہیں ۔ اپنے انتخاب کے بعد پیر عاقل شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی تنظیم کے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔




