کاٹلنگ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی

مردان (دی خیبر ٹائمز ڈیسک) مردان کے علاقے کوئی شاہ کاٹلنگ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، کوئی شاہ کے علاقے میں علی الصبح کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گل محمد اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی مکان کی چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان اٹھا کر زخمیوں کو نکالنا شروع کردیا جبکہ 1122کی ٹیموں کو بھی اطلاع کردی گئی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں