پشاور ( دی خیبر ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ناظم حیات آباد عمران خان سلارزئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تندوروں کو چار بجے بند کرنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈائون میں تندوروں کو استثنی دیا جائے انہوں نے کہاکہ پشاور شہر کے بیشتر علاقوں میں شہری تندوروں سے روٹی خریدتے ہیں اور دکانیں چار بجے بند کرنے سے شہریوں کو روٹی کے حصول میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں کیونکہ افطاری تو سات بجے ہوتی ہیں اور یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو روٹی کے دکانوں کو اس حوالے سے استثنی دینا چاہئے کیونکہ شہری افطاری اور سحری کے اوقات میں روٹی کیلئے در بد ر خوار ہوتے ہیں انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سے اس معاملے میں نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہاکہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر تندوروں کو استثنی دیا جائے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments