اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان کے موجودہ تحریک انصاف حکومت نے دیگر حکومتوں کی نسبت بیرونی قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
وزارت خزانہ کے زرائع نے دی خیبرٹائمز کوبتایا ہے، کہ موجودہ حکومت نے مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ سے زائد کے قرضے حاصل کرلئے ہیں۔ جبکہ 2 سالوں کے دوارن مجموعی طور پر عمران خان کی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ سے زائد کا قرضہ لیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا قرضہ نہیں لیا ہے۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے، کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس بھی کیا ہے۔
Load/Hide Comments