شمالی وزیرستان میں تھانہ میرانشاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث 3 رکنی چور گروہ گرفتار

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ پولیس نے ایڈیشنل ایس ایچ او جمال خان کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم کی ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی۔
کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ ڈکیت گروہ سے مختلف دکانوں اور بازاروں سے چوری شدہ سامان بھی برآمد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے کامیاب کارروائی پر ایڈیشنل ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو خیراج تحسین پیش کیا۔
گرفتار چوروں کے خلاف تھانہ میرانشاہ میں مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں