پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم میں پولیس نے کاروائی کرکے 18 ہزار گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اینٹی ڈرگ سکواڈ کے انچارج زاہد حسین ، ڈی ایس پی نجف علی نے بتایا کہ ڈی پی او ضلع کرم کی ہدایت پر منشیات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے آج ضلع کرم کے سرحدی علاقے سے اضلاع پایاں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور بائی پاس روڈ پر ناکہ بندی کرکے تلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 18 ہزار گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی اور عاشق نامی ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کیلئے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا
