قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی پولیس فورس نے صوبے کے پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک) آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثنااللہ کہتے ہیں، کہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان پولیس نے پورے صوبے کے پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کیا ہے، آئندہ کسی بھی جوان کو لائن میں کھڑا ہونے کی بجائے سامنے کرسی پر بٹھا کر عزت کے ساتھ انعامات اور اعزازات دی جائیگی، یہ کہنا تھا آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی کا ، ان کا کہنا تھا، کہ پشاور اوربنوں ریجنز کی پولیس کاردگی پر فخر ہے، کرائمز اور دہشگردی کے خلاف دونوں ریجنز کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں، قبائلی ضلع شمالی وزیرستان پولیس نے انتہائی اہم کیس میں مطلوب ملزم کو 48 گنھٹوں میں گرفتاری پر میرے ساتھ وہ الفاظ نہیں ہے جس سے میں ان کا شکریہ آداکروں، ان کی بہترین کارکردگی پر پورے پولیس فورس کا سر فحر سے بلند ہے۔ آئی جی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کسی کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا، سپاہی اور آفیسر برابرہے۔ دونوں کاعزت واحترام پورےفورس پرلازم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  وزیرستان یا مسائلستان۔ تحریر مزمل خان داوڑ

ثنااللہ عباسی کا سی پی او میں تقسیم انعامات، اعزازات اور سرٹیفیکیٹس کے دوران گفتگو
آئی جی پختونخواپولیس نےبنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان پولیس کے 36 افسران واہلکاروں میں بہترین کاردگی پر سرٹیفیکیٹس سے نوازا، سرٹیفیکیٹ دیتےوقت تمام اہلکاروں کولائن میں کھڑے ہونے کے بجائے سامنےکرسیوں پربٹھایاگیا، پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری ہے ہر اچھی کاردگی پر پولیس کو ہر قسم کی داد دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں