پشاور(دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) پولیس کے سابق ملازمین کے بچوں کی ملازمت سے متعلق کیس میں عدالت عالیہ پشاور نے آئی جی پی کو نوٹس جاری کردیا، کیس کی سماعت جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی چارسدہ، مردان اور صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکاروں کے بیٹوں نے اپنے ملازمت کیلئے عدالت عالیہ پشاور میں فضل شاہ مہمند ایڈووکیٹ کی وساطت سے رٹ دائر کی تھی عدنان علی و دیگر کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے والدین سال 2009سے لیکر 2018 تک مختلف اوقات میں طبی موت دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے جبکہ صوبائی حکومت نے سال 1989 میں ایک قانون پاس کیا تھا جس کے مطابق ان انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو گریڈ ایک سے گریڈ بارہ تک مختلف جگہوں پر ملازمتیں دینا تھی اور ان کی کوالیفیکشن کے مطابق انہیں ملازمت فراہم کرنا تھی تاہم کوٹے کے مطابق انہیں ملازمتیں فراہم نہیں کی جارہی – کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس میں آئی جی پی سے کمنٹس طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments