پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک ) ادریس خٹک کی جانب سے لطیف آفریدی اور طارق افغان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوگئے، ادریسں خٹک کو آٹھ مہینے پہلے پشاور موٹروے سے اغوا کیا گیا تھا۔ منسٹری آف ڈیفنس نے جواب میں کہا ہے ادریس خٹک کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے منسٹری آف ڈیفنس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے، کہ آئندہ 10 اگست کو سماعت کیلئے ادریس خٹک کا کیس عدالت کو پہنچادیں۔
