لندن) دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی انٹی کرپشن سکواڈنے خبردار کیا ہے کہ کرپشن کرنے والے افراد گھروں میں رہنے والے کھلاڑیوں سے رابطے کررہے ہیں اور یہ وقت ان کا رابطوں کیلئے بہترین وقت ہے بین الاقوامی ادارے میںگارڈین میں چھپنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران زیادہ تر کرکٹر سوشل میڈیا پر ان ہیں اور ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرپٹ افراد کررہے ہیں اور ان سے تعلقات بنا رہے ہیں تاکہ بعد میں ان سے وہ لوگ فائدہ اٹھا لیں .ا ن کے مطابق زیادہ تر فکسراپنی سرگرمیوں میں سرگرم ہیںآئی سی سی انٹی کرپشن کے مارشل الیکس جو اس شعبے کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو چکی ہیں تاہم فکسر ابھی بھی اپنی سرگرمیوں میں پوری طور سرگرم عمل ہیں اور وہ اس وقت تعلقات بنانے کے چکر میں ہیں جنہیں بعد میں وہ استعمال کریں گے مارشل الیکس کے مطابق ہم اپنے نیٹ ورک ممبران کے ذریعے آنیوالے اس خطرے کے بارے میں کرکٹرز کو آگاہ کررہے ہیں کہ انہیں بعد میں استعمال نہ کیا جائے اس لئے وہ اس بارے میں آگاہ رہیں.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments