جنوبی وزیرستان میں بچوں کی لڑائی نے 2 افراد کی جانیں لے لی

وانا (مجیب وزیر سے) بچوں کی معمولی لڑائی نے دو قیمتی جانیں لے لی، جنوبی وزیرستان وانا میں نیازخان اور اشرف خان کے خاندانوں کے بچوں کے مابین گزشتہ دنوں جھگڑا ہوا تھا، جس پر نیاز خان نے طیش میں آکر اشرف خان اور ان کے بیٹے عمرخطاب پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں اشرف خان موقع ہی پر دم توڑ گیا، جبکہ عمر خطاب کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعہ وانا اعظم ورسک روڈ پہ گنگی خیل اسٹاپ کے قریب پیش آیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے، کہ نیازخان نامی شخص نے اشرف خان سے پوچھا، کہ تمہارے بچے روز کیوں ہمارے بچوں کو مارتے ہیں، جس پر دونوں کے بیچ تکرار ہوتے ہی تلخی بڑھ گئی،اور نیازخان نے طیش میں آکر اشرف خان اور ان کے بیٹے عمرخطاب پر اندھادھند فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا جان بحق ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افسردگی پائی جاتی ہے، اس واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، اور ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے، تاہم پچھلے کئی دنوں سے وزیرستان میں قتل واقدام قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں اس بارے تشویش بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں