میرعلی( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں میرعلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گاؤں عیدک میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نےفائرنگ کرکےدو شہریوں تاج الدین اور طارق کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعے کے بعد مسلح نقاب پوش باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سرکاری زرائع کے مطابق قتل کئے جانے والے دونوں کا تعلق عیدک قبیلے سے ہیں، مقامی شہریوں نے پوسٹ مارٹم کیلئے دونوں میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، پولیس نے حسب معمول رپورٹ درج کرکے وہ تفتیش شروع کردیا، جو مسلسل کئی سالوں سے ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کررہے ہیں، جس کا ابھی تک کسی ایک قتل کا بھی رپورٹ سامنے نہ لایا جاسکا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں بدامنی عروج پر ہے، آئے روز عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار اور دیگر سرکاری اہلکار اور تنصیبات نشانہ بن رہے ہیں۔
Load/Hide Comments