جو گولی چلائے گا وہ گولی کھائے گا بھی، علی امین گنڈا پور

پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے راولپنڈی دھرنا سے واپسی کے بعد رات لیٹ ٹائم ایک دھواں دار ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خصوصی طور پر تنقید کا نشانہ بنادیا ہے، علی امین گنڈا پور نے انقلاب لانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے، کہ ایسا نہیں چلے گا، اگر پنجاب پولیس گولیاں چلانے پر اتر ایا، تو اس ایک گولی کے بدلے دس گولیاں کا بھی سامنا کریں،،، انہوں نے انتہائی غصے کے انداز میں کہا ہے، کہ شیلنگ کی اگر بات ہے تو ایک شیل کے بجائے دس شیل کا سامنا کرنا پڑیگا،،، اگر لاٹھی چارج کرنا ہے، تو ہم نے بھی چھوڑیاں نہیں پہنے، اس نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ پشتون جوانوں کا فورس ہے، جو ہر کسی سے بدلہ لے سکتا ہے، اور ہر عمل کا جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔۔۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے، کہ پنجاب پولیس کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ان کے تین جوان ورکرز زخمی ہوگئے ہیں، جسمیں ایک کو لاپتہ کردیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ ظلم میں ملوث پنجاب پولیس کے کئی اہلکار ان کے ہتھے چڑھ گئے تھے،،، تاہم ان کی فیملیز کا خیال کرتے ہوئے انہیں ریسکیو کیا گیا۔
انہوں نے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ اپنی حدود میں رہیں سیاست دانوں کے فیصلے سیاست دانوں کو کرنے دیں۔
علی امین گنڈا پور نے اہپنی جزباتی ویڈیو پیغام میں انقلاب کا اعلان کیا،،، واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے جانے والے تمام قافلوں کی نگرانی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کررہے تھے، جس روکنے کیلئے پنجاب سے ملنے والے علاقوں میں رکاوٹیں کھڑا کرکے ان پر شیلنگ کیا گیا، تاہم پشتون جوشیلے جوانے نے تمام رکاوٹوں کو ہٹاکر راولپنڈی مظاہرے میں شرکت کرنے کیلئے پیش قدمی جاری رکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں