شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا اجلاس شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ اے این پی کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن پارٹیوں کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اُنہوں نے مشترکہ طور پر نئی کابینہ تشکیل دیدی، آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے مولانا راشیداللہ جے یو آئی بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، جبکہ دیگر عہدیداروں میں اے این پی کے عبدالخیل جنرل سیکرٹری، جماعت اسلامی کے ملک امشاد اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی،
پی پی پی کے اصغر داوڑ وائیس چیئرمین، پی ایم اے پی کے آزادنور فنانس سیکرٹری،
قومی وطن پارٹی کے نور محمد پریس سیکرٹری اورمسلم لیگ ن کے لیاقت سٹیج سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، نومنتخب کابینہ کے عہدیداروں نے حلف بھی اُٹھالیا، اُنہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا مقصد شمالی وزیرستان کو اندھیروں سے نجات دلانا اور شمالی وزیرستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
Load/Hide Comments