منی بنی گالہ پشاور میں 24 نومبر کو منعقدہ ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا اجلاس

پاکستان تحریک انصاف کا منی بنی گالا پشاور میں پارٹی ورکروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عرفان سلیم کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں نے شرکت کی، اس موقع پر پی کے 82 کے سیکرٹری جنرل انصاف لائرز فورم علی زمان، تحیل شاہ عالم کے صدر محبوب، سیکرٹی جنرل عبداللہ جان اور دیگر قائدین شریک ہوئے،
اجلاس میں آئیندہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور پارٹی ورکروں کے دلوں سے خوف نکالنے پر تفصیلی بحث کیا گیا، اس موقع پر عرفان سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ، سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کپتان کے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے، چھوٹے ایونٹ بھی جلسہ کا شکل اختیار کررہاہے، حالانکہ کسی بھی ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کہیں پر بھی کوئی کام نہیں ہورہاہے، تاہم پی ٹی آئی کے ورکرز پارٹی کے ہر ایونٹ میں شمولیت کیلئے تھرس رہے ہیں، اس لئے آئیندہ 24 نومبر کو منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن کو ہر حال میں کامیاب بنایا جائیگا، جس کیلئے پارٹی کے ذمہ داروں کو ان کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،
واضح رہے کہ چارسدہ میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن انتہائی متاثر کن اور کامیاب رہا، جس کیلئے گراونڈ پر اتنا کام نہیں ہوا تھا، چارسدہ میں قیادت کی توقعات سے ذیادہ کنونشن کامیاب رہا، اب وقت ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین کے بغیر بھی اس کے مشن کو آگے لے جائیں، اور حالیہ ہونے والے کنونشن پر پارٹی کے مخالفین جماعت کو سوچنے پر مجبور کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں