مہمند میں شہریوں کی شکایات پر پرائمری سکول کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیاگیا

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں ایک ماہ سے بند سکول پر نئے تعینات ڈی ای او زبیدہ خٹک نے شہریوں کی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سکول کو دوبارہ تعلیمی سرھرمیوں کیلئے کھول دیا، جس کیلئے دور دراز کے علاقوں سے بچیوں کا ٓنا شروع ہوا، علاقے کے عوام نے زنانہ ڈی ای او مہمند کا شکریہ ادا کیا۔
قبائلی علاقہ مہمند کے تحصیل حلیمزئی کے علاقہ اٹوخیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملک باغی شاہ گرمیوں کے تعطیلات کے بعد گزشتہ ایک مہینے سے بند پڑا تھا. مذکورہ سکول کے سٹاف گرمی کے چھٹیوں سے قبل اینرولمنٹ میں کمی کے سبب ٹرانسفر کیا گیا تھا. جس کے بعد چھٹیاں ختم ہونے کے ایک مہینے بعد بھی نئی سٹاف کی تقرری ممکن نہیں ہوئی تھی.
گزشتہ روز علاقائی عمائدین کے شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے نئے ڈی ای او زبیدہ خٹک نے فوری طور پر سکول کے لئے نئی سٹاف کے احکامات جاری کئے. جس سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. اس حوالے سے ڈی ای مہمند کا کہنا تھا. کہ زنانہ تعلیم ہماری بنیادی اور اولین ترجیح ہے. میرے آفس کے دروازے ہر کسی کے لئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں. تعلیم کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی. ان کی جراءت مندانہ اور مخلص ذمہ داری نبھانے سے علاقائی عوام خاصی مطمئن رہے اور انہوں نے زنانہ ایجوکیشن افیسر مہمند کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں