شمالی وزیرستان تحصیل شیواہ میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی ناکہ بندی، 8 افراد اغوا ایک قتل

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل شواہ میں ٹنڈی کے مقام پر نامعلوم نقاب پوشوں نے مین ٹل بنوں روڈ پر ناکہ بندی کرکے عام گاڑیوں کی تلاشی کررہے تھے، ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نہ رکنے پر فائرنگ کردیا، جس کے نتیجے میں کار ڈرئیور گل ولی موقع پر دم توڑگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ایک مقامی شخص اغواکاروں کی چنگل سے آزاد ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق رہائی حاصل کرنے والے شخص کی طبیعت ناساز ہے، جسے ہسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے، جو فی الوقت کسی سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اغوا کئے جانے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ سرکاری اور غیرمقامی افراد بھی شامل ہے، لوکل گورنمنٹ کا ایک آفیسر، ایک وکیل، ایک انجنئیر، اور ایک محکمہ صحت کا اہلکار بھی شامل ہے، پولیس انویسٹیگیشن آفیسر عقیق کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے، مغوی افراد کی بازیابی کیلئے پولیس اور ایف سی مشترکہ سرچ اپریشن میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں