شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ، 15 اہلکار زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقہ خدی مارکیٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میرعلی کےعلاقہ حدی میں شہید ایس پی طاہر خان داوڑ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں دھماکے میں 15 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیئے سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیاگیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک راہگیر بھی شامل ہے تاہم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ اآوروں تک رسائی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں