وزیراعلیٰ بلوچستان اور ناراض وزراء میں اختلاقات

پشاور ( دی خیبر پولیٹیکل ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سینیٹر احمد خان کی رہائش پر ناراض وزراء سے ملاقات کی اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر احمد خان نے وزیراعلیٰ جام کمال اور وزراء کے درمیان اختلافات ختم کرا دیئےہیں۔ وزیراعلیٰ نے ناراض وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی، ملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ مری اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے، بلوچستان حکومت اعتماد کھوچکی ہے، مستعفیٰ ہوجائیں یا اعتماد کا ووٹ لیں، اپوزیشن صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طور اور پارلیمانی سیکریٹری سردار مسعود لونی وزیراعلیٰ سے ناراض تھے۔ چاروں نے چند روز قبل وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات پر مشتمل خط لکھ کر وزارتوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں