وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کا بلوچ لیویز لائنز کا دورہ

ڈیرہ غازی خان (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک )وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے بلوچ لیویز لائنز کا دورہ کیا۔ وزیرمملکت نے ڈی سی طاہر فاروق اور پی اے سید موسی رضا سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے ڈس انفیکشن میٹریل کی 100 کینز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا ڈس انفیکشن میٹریل چائنہ سے منگوایا گیا ہے ۔ ڈی جی خان میں ڈس انفیکشن میٹریل کا سپرے کر کے کرونا وائرس سے لڑیں گے ۔سی ای او ایم سی اقبال فرید اور سی ای او ہیلتھ نے ڈس انفیکشن مٹیریل کی کینز وصول کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں