مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں پڑی، سب کچھ بتادونگی، حریم شاہ

معروف عالم دین ، رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن اور خود کو پاکستان تحریک انصاف سے جڑے رہنے کے دعویدار مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے، اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ جو کسی ہوٹل کا کمرہ ہے، کمرے میں موجود اور بیڈ پر براجمان دنیا و مافیہا سے بے خبر رنگین مزاج اور خوش مزاج مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ تھپڑ مار رہی ہے۔ اپنی پوسٹ میں حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے، سوشل میڈیا پر حریم شاہ کے اس فعل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، کوئی پوچھ رہاہے، کہ آخر مفتی صاحب سے ایسی کونسی غلطی سرزد ہوچکی ہے، جسے حریم شاہ تھپڑ ماررہی ہے؟؟ بعض لوگ ھریم شاہ کے اس متنازعہ فعل کو سراہتے ہیں، تو کوئی اس کی مذمت کرتا ہے، تاہم ٹک ٹاک کی متنازعہ کردار حریم شاہ نے ”کیوں مارا“ حریم شاہ کہتی ہے، کہ جلد ہی سب کچھ بتادونگی۔۔۔
دوسری جانب تھپڑ مارے جانے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے، کہ انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے ان کو تھپڑ کیوں مارا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل کے کمرے میں تھا تو خوبصورت دوشیزائیں ان کے کمرے میں گھس کر حریم شاہ نے انہیں اچانک تھپڑ سید کردی، اس کے ساتھ ایک دوسری دوشیزہ کو نہیں جانتے کہ وہ کون ہے؟؟
ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم کہ انہوں نے یہ ویڈیو کیوں بنائی ؟؟ اور اسے وائرل کرنے کا کیا مقصد ہے ؟؟یہ بھی واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی ایک متنازع شخصیت ہیں، اس سے قبل قندیل بلوچ کے ساتھ بھی ان کے کئی اسکینڈلز سامنے آئے تھے جبکہ قندیل بلوچ کے قتل میں بھی ان پر شک کیا جا رہا تھا۔ جو پولیس نے انہیں شامل تفتیش بھی کیا تھا، ڈیڑھ دو سال تک مفتی صاحب بقاعدگی سے اس حوالے سے کسز کا بھی سامنا کرنا پڑا،
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی دونوں کی ہمیشہ خواہش رہی ہے، کہ وہ اپنے متنازعہ کردار اور ویڈیوز کی بدولت میڈیا اور سوشل میڈیا میں ان رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں