شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز پرحملہ، 2 اہلکارشہید، 3 شدت پسند مارے گئے

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقہ دتہ خیل میں ڈوگہ مچہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس پر شدت پسندوں کے خلاف اپریشن کیا، اپریشن کے دوران مزاحمت کے نتیجے میں سیکیورٹی فرسز کے دو جان حولدار یونس اور سپاہی وقاص شہید ہوگئے جبکہ 3 اہلکار لانس نائیک وقاص، لیفٹیننٹ فیضان اور سپاہی وقاص زخمی ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں