پشاور ( دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک ) ترجمان خیبر پختون خواہ حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ30 ستمبرسے پشاورمیں خیبر پختونخوا ہاکی لیگ شروع ہوگی، جس کےلئےصوبے کےتمام اضلاع میں ڈویژن کی ٹیموں کی سلیکشن کاسلسلہ جاری ہے۔ اس ایونٹ کے ہر ٹیم میں دو سینئر اور دو جونئیر انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہونگے۔ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ ان خیالات کااظہاانہوں نے جمعہ کے روزلالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انکے ہمراہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک ، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کےسیکرٹری اور لیگ کےارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری ظاہرشاہ ڈائریکٹرسپورٹس رشیدہ غزنوی اور سابق اولمپئن رحیم خان بھی موجود تھے۔ انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے، بلکہ یہ خطہ ہاکی کاگڑھ ہے۔ قومی کھیل ہاکی کو ماضی میں نظرانداز رکھا گیا ہےجس کے سبب نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس ہاکی لیگ کے مستقبل میں بہتر نتائج سامنے آئینگے۔ اسکے کامیاب انعقاد کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور پی ایس ایل کے طرز پر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا یے اور ہر ٹیم میں ہاکی کھیل کے قومی کھلاڑیوں کی نمائندگی بھی شامل ہو گی ۔ کامران بنگش نے کہا کہ ہاکی کھیل کے فروغ کے سلسلے میں نمایاں اقدامات اٹھاریے ہیں۔ڈائریکٹریٹ آف کھیل کی جانب سے ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیےاس طرح کےمزید کئی اہم ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔ ہاکی لیگ میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو 15 ہزار روپے اور کٹس دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمتی پلاننگ کے تحت تعلیمی اداروں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ ہاکی کوترجیح دی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ پشاورسمیت صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 7 اسٹروٹرف بچائےگئے ہیں۔ اسکے علاوہ خیبرپختونخوامیں مجموعی طور پر 15 آسٹرو ٹرف بچائے جائینگے۔اس اقدام سےصوبے میں ہاکی سمیت تمام کھیلوں کوفروغ ملے گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments