پاراچنار شہر میں صوبائی حکومت کے احکامات پر دس روزہ صفائی مہم جاری، بلدیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قبائلی عمائدین بھی شریک

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی حکومت کے حکم پر شروع کئے گئے دس روزہ صفائی مہم میں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے، اور اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں، ٹی ایم او سید بہار حسین کا کہنا تھا کہ مہم کے بعد بھی صفائی کا کام اسی طرح جاری رکھا جائے گا، پروفیسر جمیل کاظمی تاجر رہنما حاجی امداد علی ، طوری بنگش قبائل کے رہنما سید مشیر حسین اور قربان علی کا کہنا تھا کہ صفائی مہم ایک احسن اقدام ہے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر میں سولر لائٹس اور شہر کی خوبصورتی کیلئے دیگر اقدامات بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں