پشاور میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار شہید

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائم ڈیسک ) پشاور کے علاقے دلزاک روڈ پر واقع پخہ پل کے مقام پر گزشتہ رات 3 بجے کے قریب پولیس اہلکار کو چند نامعلوم مسلح نقاب پوشون نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، ایس پی رورل انعام جان کے مطابق پولیس اہلکار احتشام تھانہ مچنی گیٹ پر تعینات تھے، تاہم وہ ایک عرصہ سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، ایس پی رورل کے مطابق احتشام درانی ان کے دوست سمیت اپنے کزن کے گھر سے واپسی پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فئرنگ کرکے شہید کردیا،
پولیس زرائع کے مطابق احتشام درانی کا کسی سے کوئی خاندانی یا ذاتی دشمنی نہیں تھی، تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں