شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چار شدت پسند مارے گئے

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب علاقے دتہ خیل میں شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اپریشن کیا گیا جس میں 4 شدت پسند مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے شدت پسندوسے گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

حال ہی میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہوئی ہے جس سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا سکتی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور وقتاً فوقتاً دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کی روک تھام میں ابھی تک سیکیورٹی فورسز کو خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں