غریب شہری اپنے شکایات کے ازالے کیلئے ادارہ وفاقی محتسب سے رابطہ کرسکتے ہیں، وفاقی محتسب خیبر پختونخوا

پارا چنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا بختیار گل نے کہا ہے کہ غریب شہری اپنے شکایات کے ازالے کیلئے ادارہ وفاقی محتسب سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں شہریوں کے مسائل انتہائی صاف و شفاف طریقے سے حل کئے جاتے ہیں، حیدری بلڈ بینک پاراچنار اور قبائلی عمائدین کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وفاقی محتسب بختیار گل نے کہا کہ وفاقی محتسب سے ناواقفیت کی وجہ سے 1983میں قائم اس ادارے سے ضلع کرم کے کسی بھی باشندے نے فائدہ نہیں اٹھایا اب ادارے کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے گورنر کاٹیج پاراچنار اور صدہ میں کھلی کچہریوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے پنشن ، نادرہ واپڈا اور دیگر اداروں کے حوالے سے وفاقی محتسب ادارہ سے رابطہ کرسکتے ہیں حیدری بلڈ بینک کے چیئرمین حاجی عاشق حسین ڈیڈی ، صادق ہزارہ ، حاجی نجات ، سول سوسائٹی کے رہنما محمود علی جان ، اسی طرح طوری بنگش قبائل کے رہنما کونسلر عنایت حسین ، حاجی علی جواد اور دیگر رہنماؤں نے وفاقی محتسب بختیار گل کی ضلع کرم امد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع کرم کے عوام بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں اسلئے شہری وفاقی محتسب ادارہ سے بھرپور استفادہ کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں