پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک ) پیر کے روز شام 8 بجے کے قریب راہزنوں نے تھانہ شرقی کے حدود میں ایک شہری کواسواقت لوٹ لیا، جب شہری کی گاڑی ٹریفک پولیس چوکی باچا خان چوک کے پاس خراب ہوکر کھڑی تھی، اسکی مدد کے بہانے آنیوالے راہزنوں نے شہری پرگن تان کر اس سے موبائل فون اور دیگر تمام نقدی چھین لیا۔ شہری کے مطابق اُسکے پاس چھوٹے 2 بچے بھی تھے اور راہزنوں نے گاڑی ٹھیک کرنے کے بہانے اس سے گن پوائنٹ پر سب کچھ دینے کو کہا جس پر موبائل فون اور کچھ نقدی مجبوراً اُنکوں دینی پڑی، کوروناوائس کی موجودہ صورتحال میں سنسان سڑکیں اور ورکشاپس بند ہیں، پولیس تھانے کے سامنے لوٹنے کی ایسی وارداتیں ہونا پولیس اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments