خیبرپختونخوا، کورونا مریضوں کی تعداد 2313 تک پہنچ گئی، مزید 8 افراد جاں بحق

پشاور (دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوگئے. جبکہ صوبے میں نئے 153 مریض رپورٹ ہونے کے ساتھ صوبے میں مریضوں کی تعداد 2313 تک پہنچ گئی،آٹھ افراد کے جان بحق ہونے کے ساتھ اموات 122 ہوگئیں، 52 مزید مریض صحت یاب ہوگئے صحت یاب ہونے والے 614 ہوگئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 71، نوشہرہ سے پانچ، مردان سے 18، بونیر سے تین، شاگلہ سے ایک، مالاکنڈ سے نو، چترال لوئر سے دو، باجوڑ سے چھ، مانسہرہ سے ایک، ایبٹ آباد سے دو، ہری پور سے دو، بٹگرام سے ایک، کوہاٹ سے چار، کرک سے ایک اور ڈیرہ اسماعیل خان تین مریض سامنے آئے ہیں۔ تفتان، طورخم سرحدوں اور بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے 2974 افراد میں سے 2539 کو کلیئر ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 435 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں