میرانشاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر برائے سیفران غالب خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملکی سلامتی اور بقاء کو خطرہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی کی انتہاء کردی ہے جس کے باعث پاکستانی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرانشاہ پریس کلب میں شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کی نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھانے کی تقریب میں کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی حلف برداری کی تقریب سے شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر, عبدالخلیل خان ,مولانا رشید اللہ ,ملک نور پیاو خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک رحمت اللہ وزیر ,رضوان خان ,ملک امشاد اللہ , مولانا ابراہیم ,فصیح اللہ ,مسلم لیگ یوتھ ڈویژن صدر زاہد اللہ منڈان و دیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر غالب خان وزیر نے کہاکہ موجودہ وقت میں شمالی وزیرستان میں امن کی فضا کی بحالی لازمی ہے امن و امان کا قیام نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا تعلیمی اور صحت کے اداروں کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان اداروں کی بندش یا غیر فعالی کی وجہ سے یہ ایریا اندھیروں میں ڈوب جائے گا لہٰذا جلد از جلد ان اداروں کو ازسرنو بحال کیا جائے انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں وزیرسانیوں کے جتنے نقصانات ہوئے ہیں خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہوں ان کا ازالہ کیا جائے غلام خان بارڈر کا راستہ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہاکہ پولیس اپنا کام کرے اور جرائم پیشہ افراد کی روک تھام کرے بصورت دیگر سیاسی اتحاد کے ساتھ اسلام آباد و پشاور کا رخ کریں گے ٹوچی سکول کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائے انہوں نے کہاکہ جتنی کرپشن شمالی وزیرستان میں ہورہی ہے اتنی کرپشن کسی اور ضلع میں نہیں ہوتی اس کی روک تھام کی جائے کی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments