پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک )ڈائریکٹر جنرل پراوینشل ڈایزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کوروناوائرس سے نمٹنےکےلئےمحکمہ صحت، اور متعلقہ محکموں اورضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ سنٹرز کے لیےحفاظتی سامان فراہم کردیا، جسمیں مجموعی طورتین لاکھ چالیس ہزارمختلف اقسام کے فیس ماسک، 790 لیٹر سینیٹائزر ،تیرہ ہزار چھ سو پرسنل حفاظتی کیٹس،ایک لاکھ تین ہزاردستانےمہیا کر دی گئی۔ سترہ سو ہاجین کٹس ،22000 سرجیکل کیپس،تیس سو حفاظتی گاؤن، آٹھ ہزاربسترو بیڈشیٹ ، 800 لیٹرکلورین اور20 سپرےمشینیں مہیاکی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے پچیس ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس بھی محکمہ صحت کے حوالے کر دئے۔ این ڈی ایم اے کے تعاون سےموصول شدہ ٹیسٹنگ کٹس سےپچس ہزارمر یضوں کے ٹیسٹ ہو نگے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کومطلع کیا گیا ہے کہ جنوری میں اضلاع کوبھجوایا گیاامدادی سامان قرنطینہ مراکز میں بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے فرنٹ لائن مینجمنٹ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، اور عوام کی سہولت کیلئے ٹو ل فری نمبر01700 0800 پر رابطہ کر نے کے بھی ہدایات جاری کردئے ہیں۔
Load/Hide Comments