پشاورمیں اسلامیہ کالج پشاور کےسابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا سے انتقال کرگئے

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب عرصہ دراز سے علیل تھے، ڈاکٹر حبیب کے بھائی ڈاکٹر رشید کے مطابق 2 روز قبل ان کی طبیعت مذید بگڑ گیا اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس سے ان کی موت ہوئی، ڈاکٹر حبیب 2016 سے 2019 تک اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وی سی رہے، مرحوم ڈاکٹر حبیب کو مٹہ سوات میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں