پشاور(دی خیبرٹائمز کامرس ڈیسک)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمان نے پشاور اشرف روڈ کے دکاندروں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج او بازار میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے واقعے کی مزمت کی,، پشاور کے مشہور بازار میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے تاجر اتحاد کے پی کے صدر نے مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب پشاور کی تاجر برادری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور دوسری جانب پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر تشدد کیا جا رہا ہے,جو سراسر ظلم ہے, انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجر سخت حالات سے گزر رہے ہیں اور ان کو بے تحاشہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے انکوریلیف دینے کے بجائے پولیس اور انتظامیہ ان کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جو غریب دکانداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے .انہوں نے ارباب اختیار سے پولیس کی جا نب سے کی جانے والی زیادتی کے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments