پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختون خوا حکومت نے کرونا وائرس کی ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت اور محکمے کے ذیلی دفاتر و ہسپتالوں کے عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردیں.اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے.سرکاری اعلامئے کے مطابق صوبے میں کورونا کی ایمرجنسی نافذ ہے جس کے لئے محکمہ صحت و ذیلی دفاتر اور ہسپتال عید کی تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے.صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع ڈائریکٹریٹ کے علاوہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران, ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے دفاترو صحت مراکز بھی کھلے رہیں گے. اعلامیہ کے مطابق آزادانہ مانیٹرنگ یونٹ اور صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن کے بھی دفاتر بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments