بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں میں بکاخیل کے مقام پر چند شرپسند اور سرکش افراد نے اراضی کے تنازعہ پر طیش میں آکرشمالی وزیرستان میں داوڑ قبیلے کی ذیلی شاخ حکیم خیل اورمبارک شاہی قبیلے کے خلاف بدھ کی صبح بکاخیل کے مقام پر مین بنوں وزیرستان شاہراہ پر ناکہ بندی کی، جہاں آنے جانے والے گاڑیوں میں دونوں قبیلے کے افراد کی تلاشی شروع کردی، تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، میڈیا پر رپورٹس کے بعد شمالی وزیرستان انتظامیہ ،پولیس اور بنوں پولیس حرکت میں آکر مداخلت شروع کردیا، پولیس حکام کے مطابق ایسے سرکش شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کرکے بھرپور کارروائی کی جائیگی، یہ بھی اطلاعات موصول ہورہے ہیں، کہ بکاخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ان سرکشوں میں پولیس سمیت متعدد سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، بکاخیل کے مقامی زرائع کے مطابق ان لوگوں کی ان کے قبیلے میں حیثیت نہ ہونے کے برابر ہیں، پورا قبیلہ قانون کو ہاتھ میں لیکر اس قسم کا عمل نہیں کرسکتی، البتہ مین شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے ایک قبیلے یا کسی کے خلاف ازخود کارروائی کا کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی ضرورت ہے،
بنوں پولیس حکام نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
Load/Hide Comments