پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے قبائلی اضلاع کے متاثرین کیلئے ماہوار اخراجات کی مد میں 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی پہلی قسط کا چیک ریلیز کردیا

پشاور ( پریس ریلیز ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ (پی ڈی ایم اے) نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متائثرین کیلئے ماہوار غذائی راشن کی مد میں 11 کروڑ 52 لاکھ روپے کی پہلی قسط جاری کردی جو کہ ائندہ دو تین دنوں کے اندر اندر مذکورہ دونوں اضلاع کے رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متائثرین کو بذریعہ سم کارڈ موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے اس سلسلے کی پہلی قسط جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے 15 ہزار سے زائد اور ضلع خیبر کے 11 سو خاندانوں کوعالمی ادارہ خوراک یعنی ورلڈ فوڈ کی جانب سے ماہوار غذائی مواد پر مشتمل راشن دیا جاتا رہا جو کہ فنڈز کی کمی اور کچھ دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر مزید ممکن نہیں رہا اسی تناظر میں پی ڈی ایم ایاور محکمہ ریلیف نے صوبائی حکومت کو تجویز دی کہ ان بے گھر اور بے سہارا لوگوں کو کھلے اسمان تلے بے اسرا نہیں چھوڑا جا سکتااس لئے ان تمام بے گھر افراد کو راشن کی جگہ ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جائے گی جس کی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ، صوبائی وزیر ریلیف اور کابینہ سبھی نے منظوری دیدی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام خاندانوں کو جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں، اسُی راشن کے بدلے میں ماہوار بنیادوں پر نقد امداد دی جا ئے جس کی صوبائی حکومت نے منظوری دی اور اس سلسلے کی پہلی قسط آج جاری کردی گئی جس کے مطابق شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے ہر رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ خاندانوں کو فی خاندان اٹھ ہزار روپے دئے جا ئینگے جس سے یہ لوگ اپنے لئے راشن خرید سکے گے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے مزید کہا کہ یہ امدادی رقم باقاعدگی سے انہیں جاری کی جائیگی تاکہ انہیں راشن کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ اس پر شمالی وزیرستان کے متائثرین کی طرف سے ملک شاہنواز نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ماہانہ راشن کی مد میں دیا جانے والا یہ نقد امداد بے گھر لوگوں کیلئے ایک بہت بڑا تخفہ ہے جس سے بے گھر اور بے سہارا لوگوں کی مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گا اور ہم سب صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کواس اہم اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں