بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں سنٹرل جیل میں اب تک 1ہزار سے زائد قیدیوں اور جیل عملہ کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے خیبر پختونخوا حکومت کی احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری محکمہ جات میں کورونا سے بچاو کے ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سے سنٹرل جیل بنوں میں بھی قیدیوں اور عملے کو ویکسین لگوائے جا رہے ہیں جس میں سے ملالہ یوسفزئی کے خلاف متنازعہ بیان کرنے اور ان پر خود خودکش حملے کی دھمکی دینے والے مفتی سردار علی حقانی کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے جو کہ توجہ کے لفظ سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیع اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں قیدیوں کی حفاظت کیلئے کورونا ویکسین لگوائے جا رہے ہیں جس کیلئے سنٹرل جیل بنوں میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں پر قیدیوں اور عملے کو آسانی کے ساتھ سہولیات میسر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جیل میں قائم ہسپتال کو بھی قیدیوں کیلئے تمام تر سہولیات سے آراستہ کرلیا گیا ہے جہاں پر ہر قسم علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جاتی ہے اُن کی کوشش ہے کہ قیدی اپنے جرائم کی سزائیں بھگتنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ایک اچھا شہری بن کر نکلے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments