پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) نئے ضم شدہ اضلاع کے ایم پی ایزوفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات، وفد میں نئے ضم شدہ اضلاع کے ایم پی اے سراج الدین خان، نثار مومند، میرکلام وزیر، حافظ عصام الدین اور محمد شعیب خان شامل تھے۔ وفد نے نئے ضم شدہ اضلاع کے مختلف مسائل وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کئے، جن میں 25ویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل کرنا، نئے ضم شدہ اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنا، جانی خیل واقعے کے بہترین اور مناسب حل، ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ان ممبران کی کمیٹی بنانا جو کہ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے، جیسے مسائل شامل تھے، وزیراعلیٰ نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دس سال تک نئے ضم اضلاع کے لیے مختص فنڈز میں کمی نہیں آئیگی اور جو فنڈ مختص کیا گیا وہ تمام کے تمام خرچ ہونگے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جتنے موجودہ ریسورسز ہیں ان میں تمام مسائل حل کرنے کی حتیٰ الوسع کوشش کریں گے۔ وفد میں شامل ایم پی ایز نے کہا کہ اپوزیشن ایک پیج پر ہے، اگر وعدے پورے نہیں کیے تو بھرپوراحتجاج جاری رکھیں گے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/MPAs-with-CM-KP--969x630.jpg)