بی آر ٹی میں دوبارہ توڑ پھوڑ کا عمل شروع، پہلا مرحلہ ہشتنگری انٹری پوائنٹ کو مسمار کر کے شروع کر دیا گیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور میں متنازعہ پراجیکٹ بی آر ٹی ایک مرتبہ پھر مشکلات میں گھر گیا ہے گو کہ اس پراجیکٹ سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید بھی ہو رہے ہیں تاہم بی آر ٹی شروع ہی سے ایک متنازعہ پراجیکٹ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، جب سے یہ پراجیکٹ شروع ہوا ہے کوئی دن ایسا نہیں کہ یہ کسی مسئلے سے دوچار نہ ہوا ہو ، آج کل پھر سے بی آر ٹی کے مختلف سٹیشنز کی توڑ پھوڑ شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں ہشتنگری کے مین انٹری پوائنٹ کو مسمار کر دیا گیا، بی آر ٹی انتظامیہ اس کی تفصیلات دینے سے بھی کترا رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں توڑ پھوڑ سے ایک بار پھر کروڑوں کا ٹیکہ لگائے جانے کا خدشہ ہے،
بی آر ٹی پراجیکٹ اپنے آغاز سے قبل ہی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کا شکار رہا، تاہم اب ایک بار پھر توڑ پھوڑ سے اس منصوبے کی شکل بگاڑنے کا عمل جاری ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر عوام کے ٹیکسوں سے حاصل کیا جانے والا پیسہ اس توڑ پھوڑ پر خرچ کیا جائیگا جو عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں