خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرکے ان کا دیرینہ مطالبہ حل کردیا، AGECC

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) آل گورنمنٹ کوارڈینیشن کونسل نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر ہم تمام جملہ آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ جناب محمود خان ، وزیرخزانہ سلیم تیمور جگڑا، وزیرمحنت شوکت وسفزئی، وزیرتعلیم جناب شہرام تراکئی، وزیربلدیات اکبرایوب، چیف سیکرٹری کاظم نیاز، سیکرٹری ٹو چیف مینیسٹر شہاب علی شاہ، اور خصوصی طور پر سیکرٹری اسٹبلشمنٹ مطہرزیب کا تہہ دل سے شکریہ آداکرتے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بننے والے مزاکراتی کمیٹی جس کی سربراہی سینیئر پارلیمنٹرین شوکت یوسفزئی کررہے تھے، 11 جنوری 2021 کو آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل سے پہلے باظابطہ میٹنگز ہوئی، جسمیں کونسل نے اپنے اپنے مطالبات مزاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھے اور طویل گفت و شنید کے بعد مہنگائی الاؤونس تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخوا میں ضم کرنا، رینٹ میں اضافہ، و پنشن میں اضافہ، میڈیکل میں اضافے کے علاوہ دیگربنیادی مطالبات جس میں مزدور کی اجرت میں اضافہ wssp ۔۔ LHV اور ٹاونز کے مسائل، پیرامیڈیکس مطالبات کے ساتھ ساتھ بنوولنٹ فنڈ جو عرصہ دراز کے سے غیرمعیاری طریقے سے تقسیم ہورہاہے بورڈ کی دوبارہ تشکیل نو کا مطالبہ کیا گیا اور ملحقہ محکمہ جات میں پروموشن اور سروس سٹرکچر نہ ہونت کے مطالبات پیش کئےگئے، جس پر مزاکراتی کمیٹی نے منٹس جاری کئے اور پیپر ورک کیلئے احکامات صادر کئے، اس کے بعد اس کمیٹی سے کونسل نے مسلسل رابطہ رکھا اور مزاکرات کے کئی دور ہوئے، جس پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے مشتہر کیاگیا، کونسل کی مخلصانہ قیادت اور بہترین حکمت عملی کے تحت صوبائی حکومت کو مطالبات منوانے پر آمادہ کیا، اس تمام پروسز میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ جناب مطہرزیب خاننے پُل کا کردار آدا کرتے ہوئے کلیدی کردار آدا کیا، جس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے، 26مئی 2021 کو کوارڈینیشن کونسل کے ساتھ صوبائی مزاکراتی ٹیم کے فائنل راؤنڈ ہوا، اور کونسل کی قیادت کو باور کرایاگیا، کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت ملازمین کے مطالبات سے بخوبی واقف ہے اور اس کو حل کرنے میں مخلص ہے، کامیاب مزاکرات کے بعد کونسل کی آٹھ رکنی وفد سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جرگہ ہال میں ملاقات کی، جس میں متذکرہ بالا صاحبان اور دیگر آفیسر بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ نے معزز صاحبان اور افسران بالا کی موجودگی اور کونسل کی قیادت کے سامنے یکم جون 2021 سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ صاحب نے مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ، وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے جو ریلیف دیاجائیگا، خیبرپختونخوا حکومت اس سے بڑھکر کریگی، وزیراعلیٰ نے مزدوروں کی اجرت 17 ہزار سے بڑھاکر 21 ہزار کرنے کا بھی اعلان کیا، وزیراعلیٰ کے اعلانات کے بعد کونسل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور موقع پر کونسل نے وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا اور افسران بالا کا شکریہ آدا کیا، آج اس پریس کانفرنس کی وساطت سے ہم جملہ ملازمین کی قیادت ایک بار پھ تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ آداکرتے ہیں، اور یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ صوبے کی ترقی میں ہم سب ملازمین اپنا کردار احسن طریقے سے آداکرینگے، اس موقع پر یہ وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ، جس طرح افہام و تفہیم سے مطالبات حل ہوئے، آئیندہ بجٹ میں بھی کونسل کے حل طلب مطالبات منظور کئے جائنگے، مزید یہ کہ ہمارا ایک طبقہجو پینشنرز ان کی پنشن میں بھی اضافہ نہیں کیاگیا ہے، تاہم ہم پرامید ہیں، کہ آئندہ بجٹ میں صوبائی حکومت پنشن میں اضافہ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں