میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے مین بنوں میرانشاہ روڈ پر عیدک کے قریب ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح نقاب پوش کالے شیشے والی گاڑی میں سوار تھے، جبکہ مقتول شخص موٹر سائیکل پر سودہ سلف خرید کر گھر جارہاتھا، مقتول خلیل ولد دوست محمد کے موقع پر ہی دم توڑگیا، مقتول کا تعلق تپی گاؤں میں میرخون خیل طوری خیل قوم سے تعلق رکھتے ہیں، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،
شمالی وزیرستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments