کرم میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکج، رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے تقسیم کردیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں الخدمت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں غربا یتیموں اور بیواؤں میں غزائی اجناس پر مشتمل پیکیج تقسیم کیا، تقریب میں کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کو خصوصی طورپر شرکت کی دعوت دی گئی، جس نے مستحقین میں پیکیج تقسیم کیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کا کہنا تھا، کہ کورونا سے متاثر پچپن ہزار خاندانوں میں اب تک فوڈ پیکج تقسیم کیا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا ، ایم این اے ساجد طوری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم طورو قبائلی رہنما حاجی سردار حسین اور حاجی عابد حسین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا، کہ مہنگائی غربت اور افلاسی کی وجہ سے وہ انتہائی مشکل سے گزررہے ہیں، کسی کو کیا معلوم کہ فلاں گھر میں کھانے کو بھی کچھ ہے کہ نہیں، اس لئے ان کی امداد کا یہ سلسلہ آگئ بڑھایاجائے، تاکہ ان کی زندگی کی مشکلات کم سے کم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں