شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں سیکورٹی فورسز پر حملہ ، ایک اہلکار زخمی

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں گڑیوم کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں ایک اہلکار نائیک نوید زخمی ہوگیا ہے،
سرکاری زرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے گڑیوم ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر امن و آمان کے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، آئے روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے مقامی شہری خوف میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں