شمالی وزیرستان میں صباون این جی اوز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ 4 خواتین جاں بحق

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں صباؤن این جی او کی گاڑی پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے کرکے 4 خواتین اہلکار جانبحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرعلی کی مشرق کی جانب مین بنوں میرانشاہ روڈ پر ایپی گاؤں کے قریب واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ کے فورہی بعد پولیس موقع پر پہنچ کر 4 خواتین اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی ڈرئیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والی تمام 4 خواتین عائشہ، جویریہ، ناہید، اور ڈرئیور ارشاد ضلع بنوں کی رہائشی ہیں، پولیس نےنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں