شمالی وزیرستان کےجنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری 26 افراد گرفتار

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن میں مشینی آرا کے زریعے جنگلات کے کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رزمک سب ڈویژن کو ان کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردئے، جہاں اے سی رزمک نے کارروائی شروع کی ہے، انتظامیہ نے مختلف مقامات پر لکڑی سے بھرے متعدد گاڑیاں اور جنگلات کی کٹائی کے جرم میں ملوث 26 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید بھی ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہے،
انتظامیہ کے مطابق رزمک کے پہاڑیوں اور وادیوں کا حسن ان کی قدرتی پیدا ہونے والی یہی درختیں ہیں، قبائلیوں کی جانب سے ان کی بے دریغ کٹائی کے باعث یہاں کے پہاڑی بھی ویران بن جائینگے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صاف نظر آرہاہے کہ چند قانون شکن عناصر بڑی بے دردی سے ان جنگلات کی کٹائی کرکے تباہ کررہے ہیں، ان کی بروقت تدارک نہ کیا گیا، تو جلد ہی رزمک سب ڈویژن کا حسن اوجھل جائیگا،
شمالی وزیرستان کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے سربراہ ڈی سی شاہد علی خان کی جانب سے جنگلات کی کٹائی کرنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کو خوش آئیند اقدام قرار دیا ہے، عوامی حلقوں نے انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور پولیس سے شمالی وزیرستان کے حسن کو بچانے کیلئے اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں