ایم این اے منیر اورکزئی میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک )کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کو کروناوائرس کے باعث حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس میں داخل کردیا گیاہے ایچ ایم سی میں منیر خان اورکزئی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ان کے بیٹے اختر منیر اورکزئی کے مطابق ان کے والد کرونا وائرس کاشکار ہوئے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جبکہ خاندان کے دیگر افرادکے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اس سے قبل مردان سے رکن صوبائی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی تاہم بعدازاں ان کی حالت بہتر ہو گئی تھی. مشیر بلدیات کامران بنگش میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں